پشاور : پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا کرنے والے خودکش حملہ آور کی موٹر سائیکل پر پولیس لائن میں داخلے کی تصویر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز دھماکے کی تحقیقات جاری ہے ، مسجد میں دھماکے سے قبل ایک اور فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
جس میں خودکش حملہ آور کو موٹرسائیکل پر پولیس لائن میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، خودکش حملہ آور 12 بجکر 33منٹ پرپولیس لائن میں داخل ہوا تھا۔
پشاور پولیس لائن خودکش دھماکا، خودکش حملہ آور کی موٹرسائیکل پر پولیس لائن میں داخلے کی تصویر اے آر وائی نیوز پر#ARYNews pic.twitter.com/Q49bV9WsdM
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) February 2, 2023