تازہ ترین

پشاور دھماکے پر کھلاڑی اور شوبز شخصیات بھی افسردہ

پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 32 افراد کی شہادت نے قومی کھلاڑی اور شوبز شخصیات کو بھی افسردہ کردیا۔

ظہر کی نماز کے وقت پشاور میں پولیس لائن کی مسجد میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 32 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کی آواز اتنی شدید اور زور دار تھی کہ دور دور تک سنی گئی، دھماکا مسجد کے اندر ہوا جس سے مسجد کا ایک حصہ شہید ہوگیا۔ ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جارہا ہے جبکہ مزید افراد کے دبے ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

شوبز شخصیات بھی پشاور میں ہونے والی شہادتوں پر افسردہ ہیں اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کررہے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ اور شعیب ملک نے مرحومین کے روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بہت بھاری دن گزر رہے ہیں اب ملک کی تعمیر و ترقی کا وقت ہے امید ہے پی ایس ایل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

شاداب خان نے لکھا کہ ’میری دعائیں پشاور دھماکے کے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے ہم متاثرین کے درد کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔‘

اداکار فیصل قریشی نے جائے وقوعہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا وقت شروع ہوچکا ہے۔

اداکارہ صبا قمر نے بھی دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔‘

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں