تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پشاور دھماکہ: مجرموں کوصفحہ ہستی سےمٹا کردم لیں گے،وزیراعظم

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پشاور حملے میں ملوث شرپسند عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز پشاور حملے کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت پشاور میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے،اعلامیے کے مطابق پشاور پہنچنے پر آرمی چیف نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

خصوصی اجلاس میں کور کمانڈر پشاورکی جانب سے دہشت گردی کےعوامل اور محرکات پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو پولیس لائنز میں ہونے والے خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی گئی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ حملے، دہشت گردی کےخلاف ہمارے قومی عزم کو کمزور نہیں کرسکتے،دہشت گردوں کے عزائم ریاست اورعوام کےاتحاد کی قوت سے ناکام بنائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حملے میں ملوث شرپسند عناصراور سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا، نیشنل ایکشن پلان پرپوری قوت سےعملدرآمد یقینی بنائیں گے اور مجرموں کو صفحہ ہستی سےمٹا کردم لیں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے آرمی چیف کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کا دورہ کیا اور مسجد دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی۔

واضح رہے کہ آج پشاور کے حساس علاقے پولیس لائنز میں واقع مسجد میں نماز ظہر کے دوران دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے نتیجے میں اب تک 44 افراد شہید جبکہ 157 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

سفاکانہ حملے کے بعد مسجد کا ایک حصہ بھی مہندم ہوا اور متعدد نمازی ملبے تلے دب گئے، اطلاعات ہیں کہ اب بھی کچھ نمازی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -