تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

پشاور دھماکا: کئی پولیس افسرز اور اہلکار تاحال لاپتا

پشاور کی پولیس لائن مسجد میں ہونے والے دھماکے میں تاحال کئی پولیس افسرز اور اہلکاروں کا پتا نہیں چل سکا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور دھماکے میں لاپتا ہونے والوں میں ڈی ایس پی ایف آر پی ہیڈ کوارٹرز رب نواز خان، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سید عصمت شاہ بھی لاپتا ہیں۔

رب نواز خان کے بیٹے قیصر خان کا کہنا ہے کہ والد کی تلاش کے لیے دوپہر سے کھڑے ہیں کچھ پتا نہیں چل رہا، والد اپنے گارڈ عثمان کے ساتھ پہلی صف میں کھڑے تھے۔

بیٹے کا کہنا ہے کہ گارڈ عثمان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے لیکن والد کا تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔

ادھر ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عصمت شاہ کے بیٹے محمود شاہ کا کہنا ہے کہ والد کا تاحال کچھ پتا نہیں چل رہا اطلاع ملی ہے کہ والد دوسری صف میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائن مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 32 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔

ریسکیو اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ کچھ افراد کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں