تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

’امریکا دہشت گردی کیخلاف پاکستان کیساتھ کھڑا ہے‘

پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکے پر امریکی سفارتخانے کا بیان آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی مشن متاثرین سے گہری تعزیت کرتا ہے امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ ظہر کی نماز کے وقت پشاور میں پولیس لائن کی مسجد میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 32 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

پشاور: مسجد میں نماز کے دوران دھماکا، 32 افراد شہید

حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کی آواز اتنی شدید اور زور دار تھی کہ دور دور تک سنی گئی، دھماکا مسجد کے اندر ہوا جس سے مسجد کا ایک حصہ شہید ہوگیا۔ ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جارہا ہے جبکہ مزید افراد کے دبے ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

پشاور دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، لاہور، کراچی اور دیگر شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے، تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے اور سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوران سفر اپنے شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں اور چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

Comments

- Advertisement -