The news is by your side.

Advertisement

پشاور: 5کلو سے زائد بارودی مواد سے بھرا سلنڈر ناکارہ بنا دیا

پشاور: کارخانو مارکیٹ میں بی ڈی ایس کے اہلکاروں نے پانچ کلو سے زائد بارودی مواد سے بھرے سلنڈر کو ناکارہ بنا دیا۔

تفصلات کے مطابق پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، شہر کے سب سے بڑے بازار کارخانو مارکیٹ میں فروٹ کی ریڑھی میں رکھا گیا بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا ۔

شرپسندوں کی جانب سے پیرانو مارکیٹ کے قریب پھلوں کے ٹھیلے میں دیسی ساختہ بم کارٹن میں بند کر کے رکھا گیا تھا، تاجروں نے مشکوک چیز دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنادیا۔

اس کامیابی پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور بی ڈی ایس کے حق میں نعرے بھی لگائے۔


مزید پڑھیں : پشاورمیں بم ناکارہ بنا دیا گیا


پولیس کے مطابق بم سے بڑی تباہی پھیلنے کا خدشہ تھا ، بم ریموٹ کنٹرول سے منسلک تھا۔

واضح رہے اس قبل بھی پشاور میں بم ڈسپوزیبل اہلکاروں نے کئی مقامات پر بم کو ناکارہ بناکرشہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ممکن بنایا تھا تا ہم ضرورت اس امر کی ہے اس ادارے کو جدید سہولیات اور ٹیکنالوجیز مہیا کی جائے تا کہ اس اہم ذمہ داری سے نبرد آزما ہو سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں