منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

پشاور : ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر دہشت گرد حملے کا مقدمہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ، حملے میں تین جوان شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے دہشت گرد حملے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تھانے میں درج کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف ایس ایچ او عبداللہ جلال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ تین موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے گزشتہ روز ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا، ایک حملہ آور نے مین گیٹ پر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا، جبکہ دو مسلح حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔

ایف آئی آر میں کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی کارروائی سے ملکی سالمیت، سکیورٹی ادارے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔ جائے وقوعہ سے 27 سے زائد ہول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تین دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا ، حملے میں تین جوان شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں