پیر, اکتوبر 5, 2026
اشتہار

پشاور میں مالک مکان کی کرایہ دار کی دو بیویوں سے مبینہ زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور میں مالک مکان نے کرایہ دار کی دو بیویوں کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

پشاور کے نواحی علاقے گڑھی موسم خان میں دو خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔  ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کے مطابق پولیس نے مبینہ زیادتی کے واقعے میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے  جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مالک مکان تھے جنہوں نے کرائے دار خواتین کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعے میں کم عمر بچی کو ایک کمرے میں باپ کی ساتھ باندھا گیا، ایف آئی آر میں چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر سمیع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے،  جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں جبکہ ٹیسٹ کے لیے سیمپلز پنجاب فرانزک بھجوائے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں