ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں بارودی مواد کا دھماکا، اہلکار جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (2 نومبر 2025): پشاور کے انسداد دہشتگردی عدالت (سی ٹی ڈی) تھانے میں بارودی مواد کے دھماکے سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مال خانے میں موجود بارودی مواد میں دھماکا شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں دہشتگردوں کا تھانے پر بڑا حملہ ناکام، حملہ آور گرفتار

مسعود بنگش کے مطابق دھماکے سے اہلکار جان سے گیا جبکہ تھانے کی عمارت کا ایک حصہ بھی منہدم ہوگیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب، سی سی پی او میاں سعید نے بتایا کہ تھانے میں موجود 4 ملزمان دوسری جگہ منتقل کر دیے گئے، تھانے پر حملے کے شواہد نہیں ملے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی وجوہات جاننے اور حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ دھماکے میں سی ٹی ڈی اہلکار کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے، ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے سکیورٹی اور سیفٹی پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں