بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

ڈانس کلب کھولنے کا اعلان کرنے والی خاتون انفلوئنسر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (19 جنوری 2026): خیبرپختونخوا کے مرکزی شہر میں ڈانس کلب کھولنے کا اعلان کرنے والی خاتون انفلوئنسر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو بے راہ روی کی جانب راغب کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے، فحاشی پھیلانے میں ملوث خاتون سونیا شاہ زوجہ دادو شاہ کو گلبہار نمبر 4 اعجاز آباد سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے ایک وائرل ویڈیو میں پشاور میں ڈانس کلب کھولنے کا دعویٰ کیا تھا، انفلوئنسر خاتون نے نازیبا زبان کا بھی استعمال کیا جو معاشرتی اقدار اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

گرفتار انفلوئنسر ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فحاشی، بدامنی اور بے راہ روی پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ افسران بالا کے نوٹس پر غیر اخلاقی زبان کے استعمال پر ٹک ٹاکر خاتون کو تھانہ گلبہار کی لیڈیز پولیس کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں