پشاور کے علاقے حیات آباد میں گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے حیات آباد میں بند کمرے سے ماں اور نوجوان بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق 44 سالہ والدہ نے پہلے دونوں بیٹیوں 18 سالہ مائرہ اور 14 سالہ عیشال کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں میاں بیوی کی گلا کٹی لاشیں برآمد
پولیس کے مطابق خاتون نے دو سال قبل اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت سے میاں اور بیوی کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولین کی شناخت 62 سالہ ادریس اور 58 سالہ نگہت کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان نے میاں بیوی کو گھر میں گھس کر قتل کیا۔