The news is by your side.

Advertisement

پشاور، ڈاکٹرعباس طارق کرونا کے باعث انتقال کرگئے

پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈاکٹرعباس طارق کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں ڈاکٹر عباس طارق کرونا کے باعث انتقال کرگئے، ڈاکٹر عباس انستھیزیا ڈیپارٹمنٹ انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں تعینات تھے۔

ڈاکٹر عباس طارق میں کرونا وائرس کی تشخیص چند روز پہلے ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نیشنل انسٹی ٹیوٹ (این آئی ایچ) کی جانب سے کرونا سے متاثر ہونے والے ہیلتھ ورکرزکی رپورٹ وزارت قومی صحت کو ارسال کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں کرونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد اضافے کے بعد چار ہزار 114 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ پڑھیں: کرونا سے پاکستان میں مزید 111 افراد جاں بحق، اموات کی شرح میں اضافہ جاری

ملک بھر میں اب تک 2 ہزار 466 ڈاکٹرز ، 501 نرسز جبکہ 1 ہزار 147 اسپتال ملازمین میں کرونا کی تصدیق ہوچکی ہے، 2 ہزار 247 ہلیتھ ورکرز نے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 111 افراد کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے اموات کی تعداد 2839 ہوگئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں