ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

پشاور اور ہزارہ ڈویژن میں بجلی فراہمی کے ادارے تحلیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ہزارہ اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی تحلیل کردی، متعلقہ ادارے نے حکم نامہ جاری کردیا،

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور اور ہزارہ میں بجلی کی فراہمی کے اداروں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی اور ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو وفاقی حکومت نے تحلیل کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی فراہمی کے دونوں اداروں کی تحلیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیسکو، پشاور، خیبر، سوات سمیت 6 سرکلز پرمشتمل ہوگی اور ہزارہ الیکڑک سپلائی کمپنی ہزارہ ون اور ٹو سرکلز پر مشتمل ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق ہزارہ الیکڑک سپلائی کمپنی کا مرکزی ہیڈکوارٹر ایبٹ آباد میں ہوگا جبکہ پی پی ایم اے دونوں کمپنیوں کو مکمل معاونت فراہم کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں