جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

باپ اور بیٹی کا ایک ہی دن ‘پی ایچ ڈی کی ڈگری’ لینے کا منفرد اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : باپ اور بیٹی نے ایک ہی دن پی ایچ ڈی کی ڈگریاں لے کر تاریخ رقم کردی، ڈاکٹر مسعود نے میکا ٹرانکس میں اور نادیہ مسعود نے الیکٹرک انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارلحکومت پشاور انجینئرنگ یونیورسٹی میں پشاور میں باپ بیٹی نے ایک ہی دن پی ایچ ڈی کی ڈگری لیکر منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پشاور یونیورسٹی کے شعبہ انجینئرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مسعود خان نے میکا ٹرانکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی جبکہ ان کی بیٹی ڈاکٹر نادیہ مسعود نے الیکٹرک انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر مسعود خان نے کہا کہ کچھ گھریلو ذمہ داریوں کی وجہ سے وہ وقت پر پی ایچ ڈی مکمل نہیں کر سکے لیکن اب میری بیٹی کے ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

نادیہ مسعود کا کہنا تھا کہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنا آسان نہیں تھا لیکن والد کی محنت اور تعاون کی وجہ سے وہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں