پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے گیٹ پر خودکش دھماکے کی فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے گیٹ پر خودکش دھماکے کی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں دہشت گرد کو خود کش حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے مرکزی گیٹ پر خودکش دھماکے کی فوٹیج جاری کر دی گئی ہے۔

فوٹیج میں دہشت گرد کو خود کش حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔

دھماکا صبح 8 بجکر 11 منٹ پر ہوا، اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد دو حملہ آور اندر داخل ہوئے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے مزید نقصان سے بچا لیا۔

خیال رہے آج صبح پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں نے خودکش حملہ کیا، جسے الرٹ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔

ایف سی جوانوں نے خودکش بمبارسمیت تین حملہ آوردہشت گردوں کوجہنم واصل کردیا جبکہ دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے تین ایف سی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیااور پانچ زخمی ہیں۔

آئی جی خیبر پختونخواکا کہناہے دہشت گرد ایف سی ہیڈکوارٹرزمیں داخل ہوجاتے تو بڑا نقصان ہوسکتا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں