site
stats
پاکستان

پشاور: کھلے عام فائرنگ کرنے والے باپ بیٹے کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

پشاور : سرکاری گاڑی میں سوار باپ بیٹے کو کھلے عام فائرنگ کرنے پر چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، جیل بھیجنے کے حکم پر بیٹا رو پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے کینٹ صدر بازار میں کھلے عام گولیاں چلانے والے باپ بیٹے کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا، استغاثہ نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی ۔

جیسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے باپ بیٹے کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، جیل بھیجنے کے حکم پر دس سالہ عبداللہ رو پڑا، عبداللہ چوتھی جماعت کا طالبعلم ہے، اس کا کہنا تھا کہ ابو کو بچانے کے لئے فائرنگ کی تھی، جیل نہیں جائے گا۔

یاد رہے پشاور میں دو روز قبل سرکاری گاڑی میں سوار عمران اور اس کے بیٹے نے موٹر سائیکل سوار سے معمولی تلخ کلامی پر کھلے عام فائرنگ کی تھی اور میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد عمران اور اس کے بیٹے نے تھانے میں گرفتاری دے دی تھی۔

پشاور واقعے کا مرکزی کردارعمران پہلے خود کو پولیٹیکل محرر ظاہر کر رہا تھا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ کلرک ہے جسے تین ماہ پہلے نوکری سے فارغ کیا جاچکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top