پشاور(27 مارچ 2026): محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کے فیول کنزرویشن پلان کے اقدامات کے تحت ہر جمعہ کو 100 فیصد ‘ورک فرام ہوم’ کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کے فیول کنزرویشن پلان (ایندھن کی بچت) اور بہتر گورننس کے اقدامات کے تحت ہر جمعہ کو 100 فیصد ‘ورک فرام ہوم’ کا اعلان کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق محکمہ بلدیات اور فیلڈ فارمیشنز سمیت تمام متعلقہ دفاتر کے ملازمین ہر جمعہ کو دفاتر آنے کے بجائے گھر سے آن لائن کام کریں گے۔
GOVT SCHEMES- LATEST UPDATES
یہ پالیسی ابتدائی طور پر 2 ماہ کے لیے نافذ کی گئی ہے، تاہم صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اس مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے، صوبائی حکومت کے اس فیصلے کا مقصد ایندھن کی بچت اور انتظامی اخراجات میں کمی لانا ہے۔
نوٹیفکیشن میں تمام افسران اور اہلکاروں کو ہدایات پر مکمل عملدرآمد کی تاکید کی گئی ہے تاکہ دفتری امور میں کوئی تعطل پیدا نہ ہو۔


