پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

پشاور ہائیکورٹ کا شام کی عدالتیں شروع کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (09 ستمبر 2025): پشاور ہائیکورٹ نے شام کی عدالتیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور اور ایبٹ آباد سیشن کورٹس میں اب دوسری شفٹ کی عدالتیں لگیں گی، ہائیکورٹ نے پشاور اور ایبٹ آباد کے جوڈیشل افسران کو مراسلہ ارسال کر کے مطلع کر دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹس میں آزمائشی بنیادوں پر شام کی عدالتیں شروع کی جا رہی ہیں، شام کی عدالتوں کے اوقات کار ڈھائی بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوں گے۔

مراسلے کے مطابق یہ عدالتیں سول کیسز میں رینٹ کیسز اور فیملی کیسز سنیں گی، منشیات کے مقدمے میں نامزد خواتین اور نابالغ ملزمان کے کیسز بھی سنے جائیں گے، یہ عدالتیں ان منشیات مقدمات پر بھی سماعت کریں گی جن میں سزائیں 7 سال سے کم ہوں۔

سینیٹ نشست پر ضمنی الیکشن ، پی ٹی آئی کا پولنگ کے بائیکاٹ کا اعلان

دریں اثنا، آج، نئے جوڈیشل سال کے آغاز کے سلسلے میں کورٹ روم نمبر ون میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں ہزاروں کیس زیر التوا ہیں، پچھلے سال ہائیکورٹ نے داخل ہونے والے کیسز سے زیادہ کیسز نمٹائے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہائیکورٹ میں زیرالتوا کیسز کی تعداد 39 ہزار 73 تھی اور اب کم ہو کر 36 ہزار 36 ہزار 702 ہے۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں بھی زیر التوا مقدمات میں کمی آئی ہے۔ پچھلے سال زیر التوا مقدمات کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 437 تھی جب کہ 4 لاکھ 85 ہزار 198 نئے کیسز داخل ہوئے۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز نے 5 لاکھ 27 ہزار 283 نئے مقدمات نمٹائے اور اس وقت ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار 419 ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں