تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

بہت سارے لوگ خط لہراتے ہیں اور وہ جھوٹے ہوتے ہیں، پشاورہائیکورٹ

پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس روح الامین نےایک کیس کے دوران  ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بہت سارے لوگ ہوا میں خط لہراتے ہیں، قطر، امریکا اور جرمنی سے خط آتے ہیں اور وہ جھوٹے ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس اشتیاق ابرہیم  پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی ایچ ڈی کے لیے جرمنی جانے والے شہری کی نوکری ختم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار منتظر عباس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل پشاور یونیورسٹی میں بطور ریسرچ ایسوسی ایٹ ملازم تھا، وہ پی ایچ ڈی کی غرض سے جرمنی گیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے منتظر عباس وقت پر پی ایچ ڈی مکمل نہیں کرسکا، جس پر  پشاور یونیورسٹی نے نوکری ختم کر دی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کہا کہ جرمن یونیورسٹی سے خط حاصل کیا گیا ہے ،جس میں یونیورسٹی نے بتایا ڈگری کورونا کی باعث تاخیر کا شکار ہوئی۔

جسٹس  روح الامین نے ریمارکس دیےکہ بہت سارے لوگ ہوا میں خط لہراتے ہیں، قطر، امریکا، جرمنی سے خط آتے ہیں اور وہ جھوٹے ہوتے ہیں۔

عدالت نےپشاور یونیورسٹی سے جواب طلب کرتے ہوئےکیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Comments

- Advertisement -