تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مصطفیٰ کمال کے الزامات پرجوڈیشنل کمیشن بنایا جائے، عمران خان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جسے ایم کیو ایم قائد کا جانشین کہا جاتا تھا اسی نے سچ اُگل دیا، بھارت میں را نےقائد ایم کیوایم کے پوسٹرلگوائے تھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ میں سات سال قبل پہلا پاکستانی تھا جس نے ایم کیو ایم کے قائد کو دہشت گرد کہا اور آج ان کے گھر کا بھیدی سچ سامنے لے آیا، مصطفی کمال کے بیانات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نیب متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، شریف برادران جمہوریت کو نہیں سمجھتے۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ موجودہ حکمران نیب سے ڈرے ہوئے ہیں،نیب کو چاہئے کہ میٹرو ٹرین، پاور پلانٹس اور سی پیک منصوبے کی تحقیقات کرے ساری کڑیاں شریف برادران سے ملیں گی۔

عمران خان نے بتایا کہ وہ کچھ عرصہ قبل بھارت ایک کانفرنس میں گئے تھے جہاں ایم کیو ایم قائد کے پوسٹر لگے ہوئے تھے ۔ بھارتی صحافی نے بتایا کہ پوسٹر ’’را‘‘ نے لگوائے ہیں۔

عمران خان نے دعوٰی کیاایم کیو ایم پر کیس کیا تو اسکاٹ لینڈ یارڈ دو ہزار سات میں پاکستان آنے کو تیار تھی لیکن حکومت نےاجازت نہ دی، عمران خان نے مطالبہ کیا کہ مصطفیٰ کمال کے الزامات پر جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے۔

 

Comments

- Advertisement -