ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

خودکش حملہ آور ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے گیٹ تک کیسے پہنچا؟ ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ، جس میں بتایا خودکش بمبار گیٹ تک کیسے پہنچا؟

تفصیلات کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز پر دہشتگرد حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، جس میں حملے کی مکمل تفصیل سامنے آگئی ہے۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک حملہ آور پیدل سنہری مسجد روڈ کی جانب سے ہیڈکوارٹرز کے مرکزی گیٹ تک پہنچا، حملہ آور نے چادر اوڑھ رکھی تھی اور اسی حالت میں ناکے پر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔

رپورٹ میں بتایا مرکزی گیٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے میں 3 اہلکار موقع پر شہید ہوئے، تاہم دھماکے کے باوجود مرکزی گیٹ کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔

دھماکے کے فوراً بعد دو مزید خودکش حملہ آور سائیڈ گیٹ سے اندر داخل ہوئے، دونوں کے پاس رائفلیں اور ہینڈ گرینیڈز موجود تھے۔ ہیڈکوارٹرز میں داخل ہو کر وہ دائیں طرف مڑے اور موٹرسائیکل اسٹینڈ کی جانب پہنچے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کا فوراً جواب دیا گیا، جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور 30 سے 40 میٹر اندر ہی مارے گئے۔

پولیس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردوں کا مقصد ایف سی ہیڈکوارٹرز میں موجود افسران اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنانا تھا، کیونکہ یہاں اعلیٰ افسران ہوتے ہیں اورنفری بھی زیادہ ہوتی ہے، فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز میں پریڈ بھی ہورہی تھی.

ابتدائی تحقیقات کے مطابق 3 حملہ آور پیدل آئے تھے اور تمام دہشت گردوں نےخود کش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں ، دہشت گردوں کا ٹارگٹ ایف سی ہیڈکوارٹرمیں پریڈ تھا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں