پشاور : دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی شدید زخمی -
The news is by your side.

Advertisement

پشاور : دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی شدید زخمی

پشاور: قاضی کلے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ڈی ایس پی جہانداد کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی جہانداد دہشت گردی سے متعلق اہم مقدمات کی تفتیشی افسر ہیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

ڈاکٹرز کے مطابق ڈی ایس پی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب اسپیشل یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پولیو ٹیم اور سابق فوجی اہلکار کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار کرکے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں