جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

پشاور لاک ڈاؤن : طلبہ کو جمع کرنے پر سرکاری اسکول کے دو ہیڈ ماسٹر معطل

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں دو سرکاری اسکولوں کے ہیڈ ماسٹروں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پٹی کمشنر پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے دو سرکاری اسکولوں کے ہیڈماسٹرز کو معطل کیا ہے، جنہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران طلبا و طالبات کو نتائج دینے کےلیے جمع کیا ہوا تھا۔

ترجمان ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہزار خوانی اور گڑی قمر دین کے پرائمری اسکولوں کے ہیڈ ماسٹروں نے چھوٹے بچوں کو لاک ڈاؤن کے دوران جمع کرکے لاک ڈاؤن احکامات کی سخت خلاف ورزی کی ہے۔

اس دوران ترجمان ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات پر سختی عمل کروا رہے ہیں، حکام کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے مستقل کام کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں جزوی لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کردی گئی تھی۔

اعلامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضروریہ، میڈیکل اسٹور، سبزی، گوشت کی دکانیں کھولنے کی اجازت تھی لیکن اس کے علاوہ سب کچھ بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں