پشاور: بچے چوہا مار مہم میں سب سے آگے، سارا دن چوہے مارتے رہے لیکن انعام نہ مل سکا،رقم کی ادائیگی کے لیے ضلعی حکومت نے اجلاس طلب کرلیا ۔
ناظم اعلی چوہوں کی سر کی قیمت ادا کرنے کے لیے بھی اجلاس طلب کیا پشاور کی ضلعی حکومت نے چوہوں کی سرکی قیمت تو مقرر کی مگر ادائیگی کا وعدہ وفانہ کرسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے ضلعی حکومت کے پاس چوہا مارنے کی انعامی رقم دینے کے لئے بھی پیسے نہیں، ادائیگی کے لیے اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے۔
بچوں نے چوہوں کی ٹارگٹ کلنگ کرتے ہوئے ڈھیر لگا دیا لیکن انعامی رقم پھر بھی نہیں ملی، گزشتہ روزناظم اعلیٰ نے مہم کا آغاز کرتے ہوئے فی چوہا پچیس روپے ادا کرنے کا اعلان کیا تھا، شہری جہاں زندہ چوہوں سے تنگ ہیں وہیں مرے ہوئے چوہوں کے تعفن نے جینا محال کردیا ہے۔
پشاورکی ضلعی انتظامیہ چوہاگردی کے آگے تاحال بے بس ہے، تبدیلی کے دعویداروں نے چوہامارمہم میں معاوضہ مقررکرکے کچھ تو تبدیل کرہی دیا ہے۔