اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف اوروزیرداخلہ چوہدری نثار کے درمیان قومی ایکشن پلان اورایئربیس پرحملے سے متعلق اہم ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور بڈھ بیر ایئربیس پر حملےکے فوری بعد وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی۔
اس اہم ملاقات میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمداور ایئربیس حملے سے متعلق آپریشن اور دیگرسیاسی اور اہم معاملات پر گفتگوکی گئی۔
علاوہ ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی، اور نوازشریف کوایئر بیس حملے پر بریفنگ دی ۔ائیرچیف مارشل سہیل امان نےبڈھ بیر میں ہونے والے آپریشن کی خود نگرانی کی۔