ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پشاور ایئر بیس حملہ، جونئیرٹیکنیشن شان علی فیصل آباد میں سپرد خاک

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: پشاور ایئر بیس حملے کے شہداء کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کردی گئی، عوام کی بڑی تعداد نے نمازِ جنازہ میں شریک ہو کر وطن پر جان نچھاور کرنے والے کوخراج عقیدت پیش کیا ۔

بڈھ بیر ایئربیس حملے میں فضائیہ کے شہید ٹیکنیشن شان علی کی نمازِجنازہ ان کے آبائی گاؤں رحمت آباد میں ادا کی گئی، شہید کے آخری دیدار کے لئے پورا گاؤں امڈ آیا،  ہزاروں افراد نے شان علی کی نمازِ جنازہ میں شریک ہو کر شہید سے محبت کا اظہار کیا، فضائیہ کے جوانوں نے شہید ساتھی کی جسد خاکی کو سلامی دی،  شان علی کے جسد خاکی کو فوجی اعزاز کیساتھ انکے والد کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔

پشاور ایئربیس حملے میں جونئیر ٹیکنیشن شان علی شوکت نے دہشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے، جونیئرٹیکنیشن تین گھنٹے تک دہشتگردوں کے آگے ڈٹا رہا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر پانچ دہشتگردوں کو ٹھکانے لگایا۔

  دوسری جانب میانوالی میں دو جوانوں طارق عباس اورعامرشہزاد کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی، ائیرمین عامر شہزاد کی نمازِ جنازہ دندی شریف میں ہوئی، جونیرٹیکنیشن طارق عباس کوآبائی گاؤں موچھ میں دفنایا گیا،  شہید سید زین شمسی کو جڑواں والا کے نواحی گاؤں میں سپرد خاک کیا گیا۔ج

اوید اقبال شہید کی تدفین جھنگ شورکوٹ میں کی گئی ، پشاور میں بھی اہل علاقہ شہید محمد حسین کے گھر والوں کاغم بانٹنےکیلئےجمع ہیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں