ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

پشاور کے صدر بازار میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور کے صدر بازار میں اچانک عمارت کا ایک حصہ گر گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے 5 افراد موجود تھے جن میں تین کو نکال لیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تین سے چار افراد مزید ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دیگر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

بعدازاں ڈی جی ریسکیو نے بتایا کہ ملبے سے 6 افراد کو نکالا گیا، ایک شخص جاں بحق اور ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں  نے کہا کہ عمارت کا کچھ حصہ خطرناک ہے کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔

 

یہ پڑھیں: ویڈیو: صرافہ بازار میں عمارت کا بالائی حصہ گرپڑا، خاتون، مرد معجزانہ طور پر بچ گئے

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میٹھا در صرافہ بازار میں عمارت کا بالائی حصہ گرنے کی افسوسناک فوٹیج سامنے آئی تھی، راہ گیر خاتون اور مرد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

ایک راہگیر شخص اور خاتون اپنے آپ کو بروقت نہ بچاتے تو جانی نقصان ہوسکتا تھا، پورے واقعے میں خاتون اور مرد معجزانہ طور پر بچ گئے۔

+ posts

ضیاء الحق پیشے سے صحافی ہیں اور بیوروچیف اے آر وائی نیوز خیبر پختوانخواں کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

ضیاء الحق
ضیاء الحق
ضیاء الحق پیشے سے صحافی ہیں اور بیوروچیف اے آر وائی نیوز خیبر پختوانخواں کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں