اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

پشاور میں پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے یاسین آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 34 کلو بارود برآمد کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے سات دستی بم ، دو آئی ای ڈی ، اور دو میگنیٹ بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کے مطابق بتایا کہ کارروائی میں ایک دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ کارروائیوں میں گرفتار دہشت گردوں کا بیرونی تنظمیوں سے رابطے سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔


سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی‘ 4 دہشت گرد گرفتار


دوسری جانب ملتان میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے چار مبینہ دہشت گرد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں میں ناصر،علی، طاہراورشفقت شامل ہیں۔


سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی‘2 دہشت گرد ہلاک


واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ملتان کے علاقے جلال پورپیر والامیں سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں