تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

پشاور، آئس تیار کرنے والی تین فیکٹریاں پکڑی گئیں، کروڑوں‌ روپے مالیت کی منشیات برآمد

پشاور: خیبرپختون خواہ کے دارالحکومت میں خطرناک نشہ بنانے والی تین فیکٹریاں پکڑی گئیں، جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختون خواہ کے دارالحکومت میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر رہائشی علاقوں میں چھاپہ مارا، ان رہائشی مکانوں میں آئس نشہ بنانے والی تین فیکٹریاں موجود تھیں۔

پولیس نے کارروائی کے مطابق خاتون سمیت فیکٹری کے چار ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ وہاں سے منشیات برآمد کی، جس کی مالیت کروڑوں روپے کے قریب بنتی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق فیکٹری سے تین موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئیں ہیں، جنہیں قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ان فیکٹریوں میں نشہ آور گولیاں اور آئس تیار کی جاتی تھی، جسے مقامی سطح پر فروخت کیا جاتا جبکہ یہاں سے مال بیرونِ ملک بھی اسمگل کیا جاتا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق فیکٹری سے 9 لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

کارروائی کے دوران فیکٹریوں سے 5کلوگرام سے زائد آئس، ایک لاکھ 46 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں،126 کلوگرام کیمیکل اور مشینری بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جبکہ حراست میں لیے جانے والوں سے تفتیش بھی شروع کردی، امکان ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران ملزمان اہم انکشاف کریں گے۔

Comments

- Advertisement -