پشاور: مچنی گیٹ حملے میں زخمی پولیس اہلکار دم توڑگیا ، تھانہ مچنی گیٹ حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے مچنی گیٹ ڈاگ لارہ میں پولیس موبائل حملے میں زخمی ہونے والا اہلکار دم توڑگیا ، پولیس اہلکار12مارچ کودہشت گردوں کےحملےمیں زخمی ہوا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ شہید اے ایس آئی مظہر نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا، شہید اہلکار اے ایس آئی مظہر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی ہے۔
پشاور کے مچنی گیٹ ڈاگ لارہ میں بارہ مارچ کو دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں حملے میں موبائل انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی اور کانسٹیبل اجمل اور سراج شہید ہوگئے تھے۔