ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

پشاور میں پادری کے قتل کا مقدمہ درج ، دہشت گردی کی دفعات شامل

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پولیس نے پادری سراج ولیم کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ زخمی پادری پیٹرک نعیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں پادری سراج ولیم کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

ایف آئی آر زخمی پادری پیٹرک نعیم کی مدعیت میں درج کی گئی ، جسمیں کہا گیا کہ ہزار خوانی چرچ سےواپس آ رہے تھے گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، 2 موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں چہرے ہیلمٹ اور چادرسے چھپا رکھےتھے۔

اس سے قبل چمکنی میں عیسائی پادری سراج ولیم کے قتل کے مقدمے کے لیے پولیس نے مراسلہ سی ٹی ڈی کو ارسال کیا تھا۔

جس میں کہا گیا تھا کہ سراج ولیم ہزار خوانی چرچ سے واپس جارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی، 2 حملہ آور موٹرسائیکل پرسوارتھے، ایک نے ہیلمٹ اور دوسرے نے چادر سے چہرہ چھپا رکھا تھا۔

دوسری جانب ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزادہ کوکب کی قیادت میں 3 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے گولیوں کے 4خول ملےہیں اور سراج ولیم کےنائب کا بیان قلم بند کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسےملزمان کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں