پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور(19 جون 2026): پی ڈی ایم اے نے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری کر دیا اور شدید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور شدید فلیش فلڈ کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے 22 جون کے دوران بالائی کے پی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ان شدید بارشوں کے باعث اپر و لوئر چترال، سوات، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ کے اضلاع میں فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ انتہائی بڑھ گیا ہے، جبکہ درجہ حرارت میں تبدیلی اور بارش سے گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے تمام حساس علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کو مسلسل نگرانی کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ ریسکیو اداروں، ہیوی مشینری اور ہنگامی عملے کو چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ اور تیار رکھا جائے، جبکہ ممکنہ خطرے سے دوچار آبادی کو بروقت مطلع کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔

پی ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مقامی عوام کے لیے بھی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیاح ان دنوں میں بالائی اضلاع کے غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں اور دریاؤں، ندی نالوں اور گلیشیائی علاقوں سے دور رہیں۔

عوام کو بھی تاکید کی گئی ہے کہ وہ بارشوں کے دوران برساتی نالوں اور تیز بہاؤ والے پانی کے قریب جانے سے پرہیز کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں