پشاور: کوہاٹ روڈ پر سی این جی اسٹیشن پر رکشہ کا سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
تھانہ رحمان بابا کی حدود کوہاٹ اڈے کے قریب سی این جی فلنگ اسٹیشن میں رکشہ میں سی این جی ڈلواتے ہوئے سلنڈر زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دراز علاقوں تک سنی گئی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کے بعد پولیس اور قانان نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔