پشاور: مسلح ڈاکوؤں نے افغانستان سے آنے والا قیمتی پتھروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
پشاور میں تھانہ پشتخرہ کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں مسلح ڈاکوؤں نے قیمتی پتھروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا۔
واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، جس میں بتایا کہ ٹرک میں مختلف تاجروں کا مال افغانستان سے پشاور لایا جارہا تھا جب رنگ روڈ پر مسلح افراد نے ٹرک کو روک لیا۔
ڈاکوؤں نے ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو یرغمال بنا کر ان سے نقدی اور موبائل فون بھی چھین لیے۔
ملزمان بعد ازاں دونوں مغویوں کو ویرانے میں چھوڑ کر قیمتی پتھروں سے بھرا ٹرک لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


