اشتہار

پشاور: اسکول مالک کی اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو، نیا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (15 اکتوبر 2026): 30 سے زائد طلبہ اور اساتذہ کے جاں بحق ہونے والے واقعے کے اسکول مالک نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں نیا انکشاف کیا ہے۔

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں پیش آنے والے سانحے کے بعد نجی اسکول کے گرفتار مالک خان محمد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2011 سے مدرسہ چلا رہے تھے اور مسجد کے امام بھی ہیں۔ اسکول کی بنیاد ڈیڑھ سال پہلے رکھی تھی۔

اسکول مالک نے کہا کہ اسکول کی بلڈنگ نئی ہے، اور اس میں ناقص مٹیریل استعمال نہیں ہوا۔ حادثے کی وجہ کئی دنوں سے جاری بارشیں بنی ہیں۔

محمد خان نے یہ بھی بتایا کہ وہ صبح خود بھی متاثرہ کلاس میں گئے تھے، جب دوسرا پیریڈ شروع ہوا تو کلاس سے نکلا، جس کے بعد یہ حادثہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دوسری منزل صرف ایک کمرہ منہدم ہوا تھا، اس ایک کمرے کی وجہ سے نیچے کے کمرے بھی منہدم ہو گئے۔

اسکول مالک نے بتایا کہ حادثہ ہوتے ہی سب ٹیچرز کو بلا کر بچوں کو نکالنا شروع کیا۔ متاثرہ کلاس میں تقریباً 30 بچے تھے۔

محمد خان کے مطابق اسکول میں مجموعی طور پر 350 طلبہ زیر تعلیم جب کہ 11 مرد اور 16 خواتین ٹیچرز مقرر کیے گئے تھے۔

پشاور: نجی اسکول کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا

اہم ترین

مزید خبریں