اشتہار

پشاور اسکول سانحہ: پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے ذمہ داری کس پر عائد کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (15 اکتوبر 2026): پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے رہنما انعام اللہ خان نے اسکول گرنے کے واقعے کے ذمے داروں کا تعین کیا ہے۔

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے رہنما انعام اللہ خان نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ اسکول ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہے، تاہم ہمارا کام صرف ممبر شپ دینا ہے۔ اسکول میں چیک اینڈ بیلنس رکھنا پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی کا کام ہے

انعام اللہ خان نے کہا کہ ہمیں اسکول کی عمارت کے خستہ حال ہونے کا علم نہیں تھا۔ عمارت گرنے کے ذمے دار اسکول پرنسپل اور ریگولیٹری اتھارٹی ہے، کیونکہ اس نے اسکول کی چیکنگ نہیں کی۔

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے رہنما نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جہاں یہ اسکول بنا ہوا تھا، اس علاقے میں تین منزلہ اسکول بنانے کی اجازت ہی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے دلخراش سانحے میں 35 شہادتیں ہو چکی ہیں جب کہ درجنوں زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں سے کئی کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پشاور: اسکول مالک کی اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو، نیا انکشاف

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں