The news is by your side.

Advertisement

پشاورمیں سرچ آپریشن، 40 افراد گرفتاراسلحہ برآمد

پشاور: خیبرپختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چالیس مشکوک افراد کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے فقیرآباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جس میں چھ افغان باشندوں سمیت کل چالیس افراد کوحراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق زیرِحراست افراد کے قبضے سے سات پستول، تین رائفلیں، دستی بم اورپندرہ سوکارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن علاقے میں دہشت گرد عناصر کی موجودگی کے حوالے سے ملنے والی خفیہ اطلاع کی بناء پرکیا گیا ہے۔

اب سے کچھ دن قبل چارسدہ میں واقع باچا خان یونی ورسٹی پرہونے والے دہشت گرد حملے کے سبب صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کیاجارہا ہے۔

باچا خان یونی ورسٹی حملے میں ایک استاد سمیت 20 افراد گرفتار ہوئےتھے جبکہ چاردہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں