اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کیلئے دفعہ 144 نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور(20 مارچ 2026): خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گیس کے بحران کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق پشاور میں 21 مارچ سے 23 مارچ تک تمام سی این جی اسٹیشنز مکمل طور پر بند رہیں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سخت فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ عام شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ ایام میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ پشاور میں گیس کی قلت کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مزید انتظامی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں