بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

خاتون کی شکایت پر خطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک بےنقاب

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور(یکم دسمبر 2025): نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے خاتون کی شکایت پر خطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک کو بےنقاب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کے دوران خاتون کی شکایت پر خطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک پکڑا لیا، ملزم عمران نے شادی کا جھانسہ دے کر تصاویر و ویڈیوز حاصل کیں۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کیے گئے بیانات کے مطابق ملزم عمران نے خاتون سے 20 لاکھ تاوان مانگا تھا، ملزم نے خاتون کے بہنوئی کو نازیبا ویڈیو بھیج کر بلیک میلنگ کی کوشش کی تھی۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے تاتارا پارک میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا، ملزم عمران کے فون سے متعدد خواتین کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں ہیں جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سائبر فراڈ اور ڈیجیٹل منی لانڈرنگ میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب، 12 کال سنٹرز سیل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں