تازہ ترین

روتھرفورڈ نے بازی پلٹ دی، کوئٹہ کو سنسنی خیز مقابلے بعد شکست

پشاور زلمی کے روتھرفورڈ نے ہاری بازی پلٹ دی، وہاب ریاض نے مشکل وقت میں 2 شاندار چھکے لگا کر ٹیم کے لیے جیت کی راہ ہموار کی.روتھرفورڈ نے 18 گیندوں پر 36 رنز بنا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ انہوں نے ایک چوکا اور 4 شاندار ‏چھکے لگا کر ہار کو جیت میں بدل دیا۔

زلمی نے 199 رنز کا بڑا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

شاور زلمی کی ایونٹ میں مسلسل یہ دوسری کامیابی ہے۔پشاور زلمی کے حیدر علی کوبرق رفتار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی ابتدائی دو وکٹیں 27 کے مجموعی اسکور پر گرگئیں، اس وقت پشاور زلمی کی اننگز کے ابتدائی 4 اوورز بھی گزرچکے تھے۔ کامران اکمل 3 اور ٹام کوہلر کیڈمور 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

چوتھے نمبر پر میدان میں اترنے والے نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے پہلے اوپنر امام الحق اور پھر تجربہ کار بیٹسمین شعیب ملک کے ہمراہ 52، 52 رنز کی شراکت قائم کرکے میچ کو دلچسپ بنایا۔ حیدر علی نے 29 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں پر مشتمل 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین نے آؤٹ کیا۔

اوپنر امام الحق 4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 41 رنز بناکر زاہد محمود جبکہ3 چھکوں اور 1 چوکے کی بدولت 34 رنز بنانے والے آلراؤنڈر شعیب ملک آسٹریلیا کے بین کٹنگ کا شکار بنے۔

اس موقع پر پشاور زلمی کوجیت کے لیے 25 گیندوں پر 54 رنز درکار تھے۔ ایسے میں کیرئبین پاور ہٹر ردر فورڈ اور وہاب ریاض نے چھکوں کی برسات کرکے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ردر فورڈ نےدباؤ میں 4 جبکہ وہاب ریاض نے 2 چھکے لگائے۔

پشاور زلمی کو میچ کے آخری اوور میں جیت کے لیے چھ رنز درکار تھے۔ فاسٹ باؤلر محمد حسنین نےاس اوور کی پہلی دو گیندوں پر 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھجوا کر میچ میں سنسنی پھیلائی مگر شائد اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 3 گیندیں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ردر فورڈ 18 گیندوں پر 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔وہاب ریاض 8 گیندوں پر 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ثاقب محمود کوئی رن نہ بناسکے۔

کوئٹہ کے ڈیل اسٹین نے 2جبکہ بین کٹنگ، زاہد محمود، محمد حسنین اور عثمان شنواری نے 1،1 وکٹ حاصل کی

اس سے قبل  سرفراز احمد اور اعظم خان کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف  دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میچ زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیتا اور ‏فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کپتان سرفراز احمد اور بابراعظم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بولرز کے چھکے چھڑا دیے، دونوں نے چوتھی وکٹ پر 105 رنز کی قیمتی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو بڑے ہدف تک پہنچایا۔

سرفراز احمد نے 40 گیندوں پر 81 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں ایک درجن چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جب کہ اعظم خان نے 26 گیندوں پر 47 رنز بنائے جس میں نصف درجن چوکے اور 2 شاندار چھکے شامل تھے۔

گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 بنائے۔ زلمی کی جانب سے سب سے کامیاب بولر ثاقب محمود رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، وہاب ریاض نے 2 اور محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کرس گیل کے بغیر میدان میں اتر رہی ہے۔ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں ‏کی گئی ہیں۔ فاف ڈوپلیسی اور ڈیل اسٹین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے.

دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ تیسرا میچ ہے اور رواں سیزن میں پہلی بار آمنے سامنے ہیں۔کوئٹہ ‏کی ٹیم اپنے پہلے دونوں میچز ہار چکی ہے پشاور زلمی ایک میچ میں فاتح رہی جبکہ ایک میچ میں ‏اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل آج کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر ایونٹ میں ‏پہلی کامیابی سمیٹی تھی۔

Comments

- Advertisement -