The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل، اسلام آباد کی ٹیم کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف

دبئی: پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 2 کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی میں کھیلنے جانے والے پی ایس ایل سیزن ٹو کا پہلا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے، اسلام آباد کے کپتان نے ٹاس جیت کر پشاور کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور کی جانب سے آنے والے اوپنر محمد حفیظ عرفان کی پہلی بال پر پویلین روانہ ہوئے تاہم نئے آنے والے بلے باز ڈی جے میلن اور کامران اکمل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو مستحکم پوزیشن فراہم کی۔

اسلام آباد کے بالر شین واٹسن نے ڈی جے میلن کو 122 رنز پر آؤٹ کیا اور پھر مورگن سعید اجمل کا نشانہ بنے، پشاور زلمی کی طرف سے دھواں دار اننگز کھیلنے والے کامران اکمل 48 بالز پر 88 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

کامران اکمل کے بعد پشاور کا کوئی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر رکنے میں ناکام رہا اور بالرز کی گھومتی باؤلز کو نہیں کھیل سکا، اسلام آباد کی طرف سے واٹسن نے 4، محمد عرفان اور محمد سمیع نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں