تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

بابر کی نصف سنچری رائیگاں، زلمی کے ہاتھوں کنگز کو شکست

کراچی: پی ایس ایل 7 کے گیارہویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دے دی، شعیب ملک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 174 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔

بابر اعظم کی 90 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی کراچی کنگز کو کامیابی نہ دلوا سکی، شرجیل خان اور صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

این کوک بین 31 رنز بنا کر عثمان قادر کو وکٹ دے بیٹھے، عامر یامین 20 رنز پر ہمت ہار گئے، عماد وسیم کو محمد عمر نے صفر پر پویلین روانہ کیا، محمد نبی 10 رنز بناسکے۔

زلمی کی جانب سے محمد عمر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شعیب ملک، عثمان قادر اور حسین طلعت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا تھا۔

شعیب ملک نے 28 گیندوں پر 52 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، حضرت اللہ زازئی 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، کامران اکمل 21 رنز بنا کر عمید آصف کو وکٹ دے بیٹھے۔

حیدر علی 16 رنز پر عامر یامین کا نشانہ بنے، بین کٹنگ 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ردر فورڈ 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عامر یامین ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر وہاب ریاض الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی

کراچی کنگز میں دو تبدیلیاں کی گئیں، جو کلارک اور محمد الیاس کی جگہ این کوک بین اور عمران جونیئر کو شامل کیا گیا تھا جبکہ پشاور زلمی نے عارف علی خان کی جگہ محمد عمر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کرکے بڑا اسکور نہیں کرسکے اسی وجہ سے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، کوشش کریں گے جلدی وکٹیں حاصل کریں۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، کراچی کنگز کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

پشاور زلمی کو کراچی کنگز کے خلاف برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پندرہ میچز ہوئے، جن میں سے دس میں پشاور نے میدان مارا جبکہ پانچ میں کراچی کامیاب رہا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل 7 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -