لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے آسٹریلوی آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔
پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن سے قبل اپنے اسکواڈ کو مزید مضبوط بناتے ہوئے آسٹریلوی آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو ڈائریکٹ سائننگ کے طور پر سائن کرلیا۔
سوشل میڈیا پر پشاور زلمی کی جانب سے اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ طویل انتظار کے بعد زلمی فینز کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ Aaron Hardie اب زلمی فیملی میں شامل ہوگئے ہیں۔
,
After your too much anticipation, we are proud to announce – as our direct signing for #HBLPSL11.
A proven match-winner, Hardie brings balance, power, and… pic.twitter.com/lQOyqG8TZA
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) February 10, 2026
فرنچائز کا کہنا ہے کہ ایرون ایک ثابت شدہ میچ ونر ہیں جو بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں شاندار صلاحیتوں کے مالک ہیں، جبکہ ان کی شمولیت سے ٹیم کو توازن، پاور اور ورسٹائل آپشنز میسر آئیں گے۔
پی ایس ایل 11، سیالکوٹ اسٹالینز نے آفیشل لوگو جاری کردیا
زلمی کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ ایرون ہارڈی کی شمولیت ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


