تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

راولپنڈی: ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم ترین میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز 24 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سترویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز 24 رنز سے ہرایا۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے، جواب میں کراچی کنگز 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بناسکی۔

کپتان عماد وسیم کے 57 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے، میتھو ویڈ کی نصف سینچری بھی رائیگاں گئی۔

پشاور زلمی کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی اور عامر جمال نے تین ، 3 وکٹیں حاصل کیں، مجیب الرحمان نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔

 زلمی کی جانب سے روومین پاویل64رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے، ٹام کوہلرکیڈ موراورحسیب اللہ خان کی بھی شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

کراچی کنگز کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تبریز شمسی نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کے میچ کے لئے کراچی کنگز میں دو تبدیلیاں کی گئی جیمز ونس کی جگہ روسنگٹن اور محمد موسیٰ کی جگہ محمد عامر کی واپسی ہوئی۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے لگ رہا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی، امید ہے کہ دوسری اننگز میں اوس بھی پڑے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے پانچ میچز کھیلے ہیں اور دونوں ٹیمیں نے دو میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اسکواڈ

Comments

- Advertisement -