بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 6: وارم اپ میچ میں پشاور زلمی نے اپنے عزائم ظاہر کردئیے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے قبل پشاور زلمی نے اپنے عزائم ظاہر کردئیے، وارم اپ میچ میں ملتان سلطانز کو ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کی تیاری کے سلسلے میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا گیا۔

ابوظبی میں ہونے والے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 198رنز بنائے، صہیب مقصود نے 88 اور شان مسعود نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ عمید آصف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

- Advertisement -

جواب میں پشاور زلمی نے مذکورہ ہدف صرف تین وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کرلیا، پشاور زلمی کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے شاندار 59 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، حیدر علی 46 اور ڈیوڈ ملر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں