پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن نے نوجوان بیٹر فرحان یوسف کو اسپیشل تیلنٹ قرار دے دیا۔
لاہور میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن نے نوجوان کھلاڑیوں کی تعریف کی اور کہا کہ فرحان یوسف کی کارکردگی دیکھ کر لگتا ہے وہ ایک اسپیشل ٹیلنٹ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مصباح الحق اور دیگر کوچز نے فرحان یوسف کے ساتھ بہت محنت کی ہے، باسط علی اور علی رضا دونوں بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں، علی رضا اسمارت ایکشن کے ساتھ اسمارٹ بولر ہے۔
زلمی کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ کھلاڑیوں کے کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے اسے اچھا پرفارم کرتا دیکھ کر خوشی ہورہی ہے، ہمارے بلے باز اور بولرز سب اچھی فارم میں ہیں۔
اوٹس گبسن کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ بنگلادیشی کھلاڑی نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے ہمیں جوائن کرسکیں گے۔
یہ پڑھیں: پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے 32ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
پشاور زلمی نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 183 رنز کا ہدف 18.5 میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


