پی ایس ایل کی سابق چیمپئن پشاور زلمی نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر شرف الاسلام کو ڈائریکٹ سائن کرلیا۔
سوشل میڈیا پر پشاور زلمی کی جانب سے شرف الاسلام کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔
زلمی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی آمد کے ساتھ یلو طوفان مزید مضبوط ہوگیا ہے۔
The Yellow Storm just got stronger with your arrival! ️
Express left-arm pacer @Shoriful_47 is ready to unleash the @thePSLt20 in yellow ⚡
Speed, strike and storming energy, – #Zalmi #YellowStorm pic.twitter.com/5bIKqR4qcX
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) March 16, 2026
واضح رہے کہ شرف الاسلام 2021 میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے تمام فارمیٹس میں بنگلادیش کی ٹیم کا حصہ رہے ہیں اور انہوں نے 14، ٹیسٹ، 40 ون ڈے اور 59 ٹی 20 میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔
انہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 156 میچز کھیلے ہیں اور 8.22 کی اکانومی ریٹ سے 195 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
بنگلادیش پریمیئر لیگ کی 60 اننگز میں شرف الاسلام نے 20.35 کی شاندار اوسط سے 87 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
یاد رہے کہ شرف الاسلام پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ شرکت کررہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


