راولپنڈی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا ایک اور سنسنی خیز مکمل ہوا، جہاں پشاور زلمی نے اسلام آباد کو پچھاڑا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو13رنزسے شکست دے دی۔
پشاور زلمی کی جانب سے دئیے گئے 180رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 166رنزبناسکی، آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 13گیندوں پر 38 رنز کی تیز ترین اننگ کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے۔
Khurram Shehzad wraps the group stage with a W for Peshawar Zalmi. 👊#Zalmi | #YellowStorm | #PZvsIU pic.twitter.com/nbeoyPXFCZ
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) March 12, 2023
رحمان اللہ گرباز کے 33 اور کپتان شاداب خان کے 25 رنز بھی رائیگاں گئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے صفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،عامر جمال اورجمی نیشم نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر179رنز اسکور کیے تھے، محمد حارث نے 79بنا کر نمایاں بیٹر ہے،بھنوکا راجاپاکسے نے بھی 41 رنز کی اننگز کھیلی۔
اسلام آباد کی جانب سے حسن علی نے 3 شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آج کے میچ میں پشاور زلمی اپنے مستقل کپتان بابر اعظم کے بغیر میدان میں اتری اور ٹیم میں ریکارڈ 6 تبدیلیاں کی گئیں جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی
پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ میں ملتان کا مقابلہ لاہور سے ہوگا، فائنل میں جانےکیلئے کوالیفائرمیچ بدھ کوکھیلاجائےگا۔
سیزن 8 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد اور پشاور کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاور زلمی کےدرمیان ایلیمنیٹر میچ جمعرات کو ہوگا،فائنل سمیت ایونٹ کے بقیہ تمام میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔