اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

اسلام آباد کیخلاف میچ سے قبل زلمی کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں پشاور زلمی کو بڑا دھچکا لگ گیا، اہم فاسٹ بولر ثاقب محمود ٹیم کو چھوڑ کر وطن لوٹ گئے۔

24 سالہ کھلاڑی 8 مارچ سے شروع ہونے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے کل رات انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ثاقب محمود اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن کو ٹیم سے باہر کیے جانے کے بعد اپنا ڈیبیو کر سکتے ہیں۔

دریں اثنا ثاقب محمود نے پشاور زلمی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اچانک وطن واپسی سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ چند ہفتوں بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے وطن لوٹ رہا ہوں، باقی ٹورنامنٹ کے لیے پشاور زلمی اور ساتھیوں کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

واضح رہے کہ آج پشاور زلمی اور اسلام آباد کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی تو دونوں ٹیموں کو اہم غیرملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں