تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ہم اپنی سیاسی لڑائی بعد میں لڑیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: سانحہ پشاور پولیس لائنز پر وزیراعظم نے تمام سیاسی جماعتوں سے بڑی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگرد گھناؤنے ہتھکنڈوں سے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں،وہ انتہا پسندی کے خلاف ہماری کامیابیوں کو ناکام بنانے کے در پے ہے۔

وزیراعظم نے تمام سیاسی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی سیاسی لڑائی بعد میں لڑیں گے سیاسی قوتوں کیلئے پیغام ہے کہ ملک دشمن قوقوں کیخلاف متحد ہوجائیں۔

دوسری جانب پشاور خودکش حملے میں شہید ہونیوالوں کی تعداد100ہوگئی ہے۔

ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق گزشتہ روز ہونیوالے حملےکے 169 زخمی اسپتال لائےگئے ان میں سے 53 زیر علاج ہیں، زیر علاج زخمیوں میں سات کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال زیادہ تر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسپتال انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کو مفت طبی سہولتوں فراہم کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -